ہر دلعزیز فنکار معین اختر کا 72 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے


ہر دلعزیز فنکار معین اختر کا 72 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے

کراچی (92 نیوز) – لوگوں کے چہروں پر قہقہے بکھیرنے والے ہر دلعزیز فنکار معین اختر کا 72 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔ فن کی دنیا میں معین اختر وہ نام ہے جس کے بغیر پاکستان ٹیلی ویژن اور اردو مزاح کی تاریخ نامکمل ہے۔

لاجواب ڈائیلاگ ڈلیوری اور ہر کردار میں حقیقت کا رنگ بھر دینے کا فن رکھنے والے معین اختر کو اگر پاکستانی تاریخ کا سب سے ورسٹائل فنکار کہا جائے تو شاید غلط نہ ہوگا۔

ٹی وی ڈرامے ہوں یا پھر سلور اسکرین معین اختر نے ہر جگہ اپنی لازوال اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے ،ڈرامہ سیریل روزی، میں وہ اپنے فن کی
بلندیوں پر نظر آئے۔

صرف یہی نہیں آنگن ٹیڑھا، انتظار فرمائیے، بندر روڈ سے کیماڑی ،ہاف پلیٹ اور عید ٹرین جیسے بے مثال ڈراموں میں بھی معین اختر کی اداکاری آج بھی انکے مداحوں کے زہنوں تازہ ہیں۔

اسٹیج شوز کی بات کی جائے تو معین اختر کا ڈنکا نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ دنیا بھر میں بجا۔ بڈھا گھر پر ہے، یس سر عید نو سر عید، بے بیا معین اختر، بکرا قسطوں پر، آپ کے یادگار اسٹیج شوز ہیں۔

پاکستان یہ عظیم فنکار 22 اپریل2011  کو اپنے کروڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر جہان فانی سے کوچ کرگیا مگر پھر بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں
زندہ ہے۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published.