گورنر کی MQM پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات


فائل فوٹو
فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور گورنر سندھ کی ملاقات میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کے حتمی نام اور بلدیاتی نظام و حلقہ بندیوں پر بات کی گئی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی، ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول، وسیم اختر اور خواجہ اظہار شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کے حتمی نام، بلدیاتی حلقہ بندی اور بلدیاتی نظام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ایم کیو ایم کے پیپلز پارٹی سے معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔





Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published.