گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت


گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت

لاہور (92 نیوز) – پنجاب کی سیاسی صورتحال میں بڑی ہلچل مچ گئی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے وزیراعلی پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کردی۔

گورنر بلیغ الرحمٰن کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی پارٹی صدر چودھری شجاعت حسین کا اعتماد کھو چکے ہیں، پی ٹی آئی اور ق لیگ میں اختلافات کی خبریں سامنے آئی ہیں،، بطور گورنر سمجھتے ہیں کہ آپ اسمبلی کا اعتماد کھوچکے،، آئین کے تحت آپ اعتماد کا ووٹ لیں۔

اس حوالے سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل شام چار بجے طلب کرلیا گیا۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published.