کراچی ٹیسٹ، پاکستان دوسری اننگز میں 216 رنز پر آؤٹ، انگلینڈ کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف


کراچی ٹیسٹ، پاکستان دوسری اننگز میں 216 رنز پر آؤٹ، انگلینڈ کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف

کراچی (92 نیوز) – کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 216 رنز پر آؤٹ ہوگئی، انگلینڈ کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف دیدیا۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم پر وائٹ واش کے بادل منڈلانے لگے، پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں بڑا سکور کرنے میں ناکام رہی اور 216 رنز پر ہتھیار ڈال دئیے۔ انگلینڈ کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف ملا۔

کراچی میں جاری میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ایک ایک کرکے آؤٹ ہوئے۔ دوسری اننگز میں اب تک چار کھلاڑی ڈبل فگرز میں ہی داخل نہ ہوئے۔ عبداللہ شفیق 26، شان مسعود 24 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، کیرئر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے اظہر علی اننگز کو یادگار نہ بنا سکے، بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ کپتان بابر اعظم اور سعود شکیل نصف سنچریاں بنا کر چلتے بنے۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ریحان احمد نے 5 جبکہ جیک لیچ نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

دوسری اننگز میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ مہمان ٹیم پنڈی اور ملتان ٹیسٹ جیت کر پہلے ہی سیریز میں دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرچکی ہے۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published.