ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا کی گاڑی پر فائرنگ


فوٹو ایکسپریس

فوٹو ایکسپریس

 پشاور: پشاور میں ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا محمود جان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس میں وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی اسپیکر شگئی کے علاقہ میں ایک پروگرام میں موجود تھے،  جس کمپائونڈ میں پروگرام جاری تھا اس کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے پی کے کو سخت سیکیورٹی میں دوسرے مقام پر منتقل کیا۔خوش قسمتی سے فائرنگ کے واقعے میں محمود جان سمیت کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف عباسی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے، ملزمان کو جلد قانون کے کٹھہرے میں لے آئیں گے۔

 





Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published.

9 2 3 0 0 8 0 0 1 9 1 4