پی ڈی ایم سے نہیں، زرداری اور شہباز شریف سے رابطہ ہے، شجاعت حسین


پی ڈی ایم سے نہیں، زرداری اور شہباز شریف سے رابطہ ہے، شجاعت حسین

لاہور (92 نیوز) – شہباز اور زرداری سے ملاقات ہوئی، مستقبل کا سیاسی لائحہ عمل مل بیٹھ کر طے کرینگے، شجاعت حسین

سوموار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ پر غور کررہی ہے، آنے والے دنوں میں چیزیں ٹھیک ہو جائیں گی۔ میرا پی ڈی ایم سے نہیں، زرداری اور شہباز شریف سے رابطہ ہے۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کچھ لوگ اسمبلیاں توڑنے اور کچھ بچانے پر تلے ہیں، عمران خان عقل مند آدمی ہیں، انہیں کسی مشورے کی ضرورت نہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اگر چودھری پرویز الہٰی فیصلہ کرتے ہیں تو چار پانچ ماہ نکال سکتے ہیں۔ پرویز الہٰی کیلئے گنجائش کا مسئلہ نہیں، مسئلہ سیاسی جماعتوں کا ہے۔ عام انتخابات جلد نظر نہیں آرہے۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published.