ٹورنٹو میں فائرنگ 5 افراد ہلاک



(ویب ڈیسک) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس کی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

ٹورنٹو پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز ٹورنٹو کے نواحی علاقے میں موجود ایک رہائشی عمارت میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیے: عراق میں بم دھماکہ، 8 پولیس اہلکار جاں بحق

ملزم نے رہائشی عمارت میں داخل ہوکر پانچوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا، مقتولین کی لاشیں عمارت کے مختلف فلیٹوں سے برآمد ہوئیں، حملہ آور بھی  پولیس کی جوابی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا۔

فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، پولیس نے فائرنگ کے واقعے کا سبب واضح نہیں کیا۔





Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published.