وفاقی وزیر امین الحق کی ملکی سیاسی صورتحال پر گرینڈ ڈائیلاگ کی پیشکش


وفاقی وزیر امین الحق کی ملکی سیاسی صورتحال پر گرینڈ ڈائیلاگ کی پیشکش

کراچی (92 نیوز) – وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء امین الحق نے ملکی سیاسی صورتحال پر گرینڈ ڈائیلاگ کی پیشکش کردی۔ تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوری روایات کیلئے مذاکرات کرنے کی تجویز دی۔

جمعرات کو وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، ق لیگ اور مسلم لیگ ن سے اچھے تعلقات ہیں۔ پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری روایات قائم رہنی چاہئیں۔ موجودہ آئینی و سیاسی بحران میں گرینڈ جرگے کے لیے تیار ہیں۔

امین الحق نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم جمہوری روایات کے لیے گرینڈ جرگہ ہوتا ہے تو اچھا ہے۔ کوشش ہوگی کہ ایشوز پر پی ٹی آئی، مسلم لیگ ق، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ساتھ بات چیت ہو۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published.

9 2 3 0 0 8 0 0 1 9 1 4