وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کو ایک سو ستاسی ارکان کی حمایت حاصل ہے، فواد چودھری


وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کو ایک سو ستاسی ارکان کی حمایت حاصل ہے، فواد چودھری

اسلام آباد (92 نیوز) – پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کہتے ہیں کہ وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کو ایک سو ستاسی ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

اپنے ٹوئیٹر پیغام میں اُن کا کہنا تھا کہ ق لیگ کے دس ارکان نے چوہدری پرویز الہی پر اعتماد کا اظہار کردیا، تحریک انصاف کے ایک سو ستتر ارکان کل پرویز الہی کی وزارت اعلی کی حمایت میں اکٹھے ہوں گے،۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کسی بھی غیرآئینی اقدام سے باز رہیں، اسپیکر کی رولنگ کے بعد آج پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ نہیں ہو سکتی، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں ایک ساتھ تحلیل کی جائیں گی۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published.

9 2 3 0 0 8 0 0 1 9 1 4