نیپرا نے بجلی 32 پیسے فی یونٹ سستی کرنیکی منظوری دیدی


نیپرا نے بجلی 32 پیسے فی یونٹ سستی کرنیکی منظوری دیدی

اسلام آباد (92 نیوز) – نیپرا نے بجلی 32 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمت میں کمی فیول ایڈجسٹسمنٹ چارجز کی مدد میں کی گئی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی 25 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دی۔ نیپرا نے قیمت فی یونٹ 32 پیسے کم کرنے کی منظوری دے دی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق واپڈا کی سابق تقسیم کار کمپنیوں کیلئے اکتوبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی سستی کی گئی ہے، جس کی سماعت 29 نومبر کو کی گئی تھی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ ستمبر میں فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی مد میں صارفین سے 8 پیسے فی یونٹ اضافے کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، جو صرف ایک ماہ کیلئے لاگو ہوا تھا جبکہ اکتوبر کا ایف سی اے ستمبر کی نسبت 40 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا، جس کا اطلاق صرف دسمبر کے ماہانہ بلوں پر ہوگا۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published.

9 2 3 0 0 8 0 0 1 9 1 4