میسی فیفا ورلڈکپ 2022 کے بہترین کھلاڑی قرار


دوحہ: قطر میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈکپ 2022 کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ لونل میسی نے اپنے نام کرلیا۔

فیفا ورلڈکپ کے فائنل کے بعد تقریب تقسیم انعامات میں لیونل میسی کو پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ ارجنٹینا کے گول کیپر کو ایونٹ کا بہترین گول کیپر قرار دیا گیا۔

ارجنٹینا کے اینزو فرنانڈز نوجوان کھلاڑی برائے ٹورنامنٹ رہے جبکہ فائنل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیائے فٹبال کے دوسرے کھلاڑی فرانس کے ایمباپے گولڈن بوٹ کا ایوارڈ لے اڑے۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2022 کے فائنل کا فیصلہ پنلٹی شوٹ پر ہوا، جس میں ارجنٹینا نے دو کے مقابلے میں چار گول سے فتح اپنے نام کی۔

ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی کا خواب تھا کہ وہ اپنی ٹیم کو فاتح بنائیں یوں ارجٹینا نے فرانس کو شکست دے کر تیسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا اور لیونل میسی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگیا۔

ارجنٹینا کی جیت پر قطر کے دارالحکومت دوحہ کے لوسیل اسٹیڈیم میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ فرانس کے کھلاڑی اور تماشائی شکست پر جذباتی بھی نظر آئے جن کو حوصلہ دینے کے لیے فرانسیسی صدر میدان میں آئے اور کھلاڑیوں کو گلے لگا کر داد دی۔

میسی کو ٹرافی سے قبل عرب روایت کا خاصہ جبہ پہنایا گیا جس کے بعد انہیں ٹرافی دی گئی جبکہ ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر میچ کے بعد اسٹیڈیم میں اپنی والدہ سے گلے مل کر جذباتی بھی ہوئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 





Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published.