موجودہ نظام میں کسی کی عزت نہیں بچی، فواد چودھری


موجودہ نظام میں کسی کی عزت نہیں بچی، فواد چودھری

لاہور (92 نیوز) – پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری کہتے ہیں موجودہ نظام میں کسی کی عزت نہیں بچی۔

ہفتہ کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ پارلیمان ربڑ سٹیمپ ہے، ایک ٹویٹ پر پینتالیس پرچے ہو رہے ہیں، دہشت گردی واپس آگئی اور معیشت تباہ ہے۔ الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سینئر بیوروکریٹس کو دفترمیں بند کیا جا رہا ہے۔

فواد چودھری نے مزید لکھا کہ پنجاب کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں وزیراعلیٰ پرویز الہٰی پر اعتماد کے ووٹ کیلئے اجلاس کی حکمت عملی پر غور کیا جائیگا۔ گورنر کو ہٹانے کے کارروائی بھی زیر بحث آئیگی۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published.