متنازعہ ٹوئٹ کیس، سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد


متنازعہ ٹوئٹ کیس، سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد (92 نیوز) – مقامی عدالت نے متنازعہ ٹوئٹ کیس میں پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

دورانِ سماعت سرکاری وکیل اور پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست  کی مخالفت کی۔

اعظم سواتی کے وکیل سہیل خان سواتی نے حتمی دلائل میں کہا کہ ٹوئٹس کے اسکرین شاٹس پر سائبر  کرائم کا مقدمہ نہیں بنتا اور کیس اسی بنیاد پر بنایا گیا۔

اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے عدالت میں دلائل دئیے اور ٹوئٹر پر اکاؤنٹ ویری فکیشن کا طریقہ کار بتایا۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ اعظم سواتی کے اکاؤنٹ پر بلیو ٹک ہے اور انہیں مشہور شخصیات نے فالو کیا  ہوا ہے، اعظم سواتی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کبھی انکاری بھی نہیں ہوئے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے اعظم  سواتی کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اعظم سواتی نے ایک ہی جرم دوبار کیا لہٰذا

ان کی درخواست ضمانت خارج کی جاتی ہے۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published.