مارچ اپریل تک عام انتخابات ہوجائیں گے، عمران خان


مارچ اپریل تک عام انتخابات ہوجائیں گے، عمران خان

لاہور (92 نیوز) – سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں کہ مارچ اپریل تک عام انتخابات ہوجائیں گے۔

ہفتہ کے روز زمان پارک لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ سمجھتے تھے پی ٹی آئی کی مقبولیت کم ہو جائے گی لیکن نہیں ہوئی۔ آخری ایک سال میں پتہ چلا وہ احتساب چاہتے ہی نہیں تھے۔

عمران خان نے کہا عدالت نے موقع دے دیا ہے کہ جب مرضی اعتماد کا ووٹ لیں، پیر کو تمام ارکان قومی اسمبلی استعفوں کی تصدیق کرانے جائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ عوام کی امیدوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، مسلم لیگ قاف کے ساتھ آئندہ بھی اتحاد ہوگا۔ ہماری حکومت نے ملک میں یکساں تعلیمی نظام متعارف کروایا تھا دوبارہ برسر اقتدار آئے تو موثر یکساں نظام تعلیم پر عملدرآمد کروئیں گے۔ مزدوروں کی تنخواہ اپنے دور میں 18 ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کی دوبارہ موقع ملا تو اسے مہنگائی کی نسبت دوگنا کریں گے۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published.