لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار


لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار

لاہور (92 نیوز) – لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا۔

عدالت نے ہفتے میں تین روز تمام اسکولز بند اور دو روز ورک فار ہوم کا عندیہ دے دیا۔ اسموگ کے تدارک کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا اسموگ کی صورتحال دن بدن بگڑ رہی ہے لیکن پنجاب حکومت سنجیدہ نہیں لگ رہی ۔ ہمیں اس حوالے سے بین الاقوامی ماہرین کی ضرورت ہے، ہمیں ہفتے میں تین روز اسکول  بند جبکہ دو روز ورک فار ہوم کرنا پڑے گا۔ رولز بنائیں کہ اب بھٹہ یا فیکٹری سیل نہیں ہوگی بلکہ اسے گرایا جائے گا اور مالکان کیخلاف فوجداری  مقدمات درج کیے جائیں گے۔

عدالت نے محکمہ ماحولیات کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت تک رولز بنا کر سیکرٹری ماحولیات جرمانوں کے حوالے سے عمل درآمد رپورٹ دیں۔

عدالت نے ہدایت کی کہ بیجنگ اور شنگھائی کےعلاوہ اسموگ کے حوالے سے عالمی ماہرین کی مدد لی جائے۔ وفاقی وزیر ماحولیاتی سے رابطہ کرکے بتائیں کہ پنجاب میں اسموگ خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published.

9 2 3 0 0 8 0 0 1 9 1 4