لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بحال کردیا


لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بحال کردیا

لاہور (92 نیوز) – لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو بحال کردیا۔

گورنر کی جانب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔

لارجربینچ نے ریمارکس دیئے ہم کیسے اسمبلی تحلیل کے آئینی عمل کو روک سکتے ہیں، آپ کو مزید وقت دے دیتے ہیں، چاہتے ہیں کہ کوئی ایسی صورتحال پیدا نہ ہو۔

چو دھری پرویز الہٰی کے وکیل بیرسٹرعلی ظفر نے اسمبلی تحلیل نہ کرنے سے متعلق بیان حلفی دینے سے معذرت کرلی۔ دلائل دیئے کہ اعتماد کے ووٹ کے لیے مناسب وقت ملنا چاہیے، گورنر ایک نوٹیفکیشن سے وزیراعلیٰ کو عہدے سے نہیں ہٹا سکتے۔

عدالت نے پرویز الہٰی کے وکلا کو مزید ایک گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت پھر ملتوی کردی۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published.