لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کے 51 ویں یوم شہادت پر مزار پر پُروقار تقریب


لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کے 51 ویں یوم شہادت پر مزار پر پُروقار تقریب

راولپنڈی (92 نیوز) – لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کے 51 واں یوم شہادت پر آج موضع محفوظ آباد پرانا پنڈ ملکاں میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل شعیب بن اکرم نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی فاتحہ خوانی کی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سول وعسکری حکام اور شہداء کے لواحقین بھی تقریب میں موجود تھے۔

لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر نے 18 دسمبر 1971ء کو اٹاری اور واہگہ بارڈر پر مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published.

9 2 3 0 0 8 0 0 1 9 1 4