عمران خان کی پارٹی ٹوٹی ہے، اُن کے 20 ارکان ہمارے یہاں آکر بیٹھے ہیں، ایاز صادق


عمران خان کی پارٹی ٹوٹی ہے، اُن کے 20 ارکان ہمارے یہاں آکر بیٹھے ہیں، ایاز صادق

وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان کی پارٹی ٹوٹی ہے، اُن کے 20 ارکان ہمارے یہاں آکر بیٹھے ہیں، جس طرح پہلے اُن کے اتحادی چھوڑ کر گئے ہیں تو پرویز الہٰی اور باقی کیوں نہیں جا سکتے؟

جیو نیوز کے  پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی و سیاسی امور ایاز صادق نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے سے متعلق عمران خان کی طرف دیکھا جا رہا ہے، دو اسمبلیاں تحلیل ہوئی تو کیا کرنا ہے ہم حکمت عملی بنا رہے ہیں، عمران خان رسک لینے سے پہلے دس مرتبہ سوچیں گے۔

ایاز صادق نے کہا کہ ابھی تک پرویز الہٰی کے پاس کوئی آپشن نہیں، ان کا مستقبل ان ہی کے ساتھ ہے، ہم نے پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ آفر کی تھی، دعائے خیر ہوئی لیکن 24 گھنٹے میں صورتحال تبدیل ہوئی، پرویز الہٰی کو آفر کی یا نہیں کی، کچھ نہیں کہہ سکتا، پاکستان میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دو اسمبلیاں چلی گئیں تو الیکشن ہوں گے، کوئی مسئلہ نہیں، پی ٹی آئی کے دیگر اتحادی جا سکتے ہیں تو پرویز الہٰی کیوں نہیں جا سکتے، گھبرانے کی کوئی بات نہیں، مشکل سے مشکل حالات میں بھی الیکشن لڑیں گے۔

ایاز صادق نے کہا کہ وفاقی حکومت کہیں نہیں جا رہی، گئی بھی تو کوئی بڑی بات نہیں، الیکشن میں ہار جیت ہوتی ہے، گھبرا کر نہیں لڑا جاتا، عمران خان اسمبلیاں تحلیل کریں گے تو ہم ڈٹ کر الیکشن لڑیں گے۔





Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published.

9 2 3 0 0 8 0 0 1 9 1 4