عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام، دانیا شاہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا


عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام، دانیا شاہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

کراچی (92 نیوز) – کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے عامر لیاقت حسین کی نازیباں ویڈیوز وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار ان کی تیسری بیوہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ایف آئی اے نے دانیا شاہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں پیش کیا، ایف آئی اے نے عدالت سے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا کومسترد کردیا۔ عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی اے ملزمہ سے جیل میں جا کر تحقیقات کرسکتی ہے۔ ملزمہ نےعدالت میں بیان دیاکہ عامرلیاقت کی نازیباں ویڈیو اس نےوائرل نہیں کی۔

واضح رہے کہ عامرلیاقت کی بیٹی کی درخواست پر ایف آئی اے نے ملزمہ دانیا شاہ کو لودھراں سے گرفتار کیا تھا۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published.

9 2 3 0 0 8 0 0 1 9 1 4