سی ڈی اے کا اعظم سواتی کے فارم ہاؤس کو سیل کرنے کا نوٹس معطل


سی ڈی اے نے اعظم سواتی کا فارم ہاؤس قانون کی خلاف ورزی پر سیل کیا تھا۔

سی ڈی اے نے اعظم سواتی کا فارم ہاؤس قانون کی خلاف ورزی پر سیل کیا تھا۔

 اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کا اعظم سواتی کے فارم ہاؤس کو سیل کرنے کا نوٹس معطل کردیا۔

ہائی کورٹ میں سینیٹر اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر سی ڈی اے آپریشن اور نوٹس کے خلاف اہلیہ طاہرہ سواتی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کا اعظم سواتی کے فارم ہاؤس کو سیل کرنے کا نوٹس معطل کردیا۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید کسی کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے سی ڈی اے کا 16 نومبر 2022 کا نوٹس معطل کیا۔

سی ڈی اے نے اعظم سواتی کا فارم ہاؤس قانون کی خلاف ورزی پر سیل کیا تھا۔

درخواست گزار نے کہا کہ ہمارے خلاف سی ڈی اے نے آپریشن کیا اور فارم ہاؤس میں توڑ پھوڑ کے ساتھ اسے سیل کردیا، کارروائی سے پہلے کسی قسم کا نوٹس نہیں دیا گیا، سی ڈی اے کو مزید کارروائی سے روکا جائے۔

عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔





Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published.