سازش نہیں ہوئی تو پھر آپ نے تحریک کیوں چلائی؟ فضل الرحمٰن


سازش نہیں ہوئی تو پھر آپ نے تحریک کیوں چلائی؟ فضل الرحمٰن

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے عمران خان پر کڑی تنقید کڑی کی ہے، بولے کہتا ہے امریکی سازش کو بھول جاؤ، کاغذ گم ہوگیا ہے۔ کوئی سازش نہیں ہوئی تو پھر آپ نے تحریک کیوں چلائی؟

شکار پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک مہینے سے لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔ لانگ مارچ نہیں فرلانگ مارچ کرتے ہو پھر گھر بیٹھ جاتے ہو۔ پتا نہیں لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا بھی کہ نہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کی سیاسی ابھی خشک ہی نہیں ہوئی تھی کہ توشہ خانہ سے ایک اور گھڑی چوری کا اسکینڈل سامنے آگیا۔

انہوں نے کہا کہ نوکریاں تو دور کی بات تم نے 40 لاکھ نوجوانوں کو بے روزگار کیا۔ ابھی کہتا ہے کہ مجھے حکومت دو، کیونکہ اس کا ایجنڈا مکمل نہیں ہوا۔

فضل الرحمٰن نے کہا کہ تم نے اس نے قوم کا بیڑا غرق کردیا، اپنی کارکردگی تو بتاؤ، مہنگائی کی دلدل میں ہم تمہاری وجہ سے پھنس گئے ہیں اور مہنگائی کی دلدل سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں لاہور سے گوجرانوالہ پہنچا، فائر لگا تو فوری لاہور چلا گیا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ ہم فتنے، جھوٹ اور منافقت کا مقابلہ کریں گے، کشمیر بیچ دیا اور کہتے ہیں کہ ٹھیک ہو گیا، آج اسی بھارت سے چندے لے کر پاکستان پر حکومت کرنا چاہتا ہے۔





Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published.