خرم شیر زمان کا بلدیہ عظمیٰ کی خستہ حال بسوں کی حالت زار پر اظہار تشویش


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے بلدیہ عظمیٰ کے سٹی وارڈن کے پلاٹ کا دورہ کیا۔

خرم شیر زمان نے پلاٹ پر موجود خستہ حال بسوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زنگ آلود بسوں کی ویڈیو جاری کر دی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی والوں کا پیسہ گرین میٹرو بس سروس کی شکل میں گل سڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی بسیں متعارف کرائی جا رہی ہیں اور پرانی بسوں کو زنگ لگ رہا ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ کراچی والوں کا پیسہ بےدردی سے برباد کیا جا رہا ہے۔





Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published.