حکومت آئی ایم ایف کی ایک اور شرط مانے پر آمادہ، گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان


حکومت آئی ایم ایف کی ایک اور شرط مانے پر آمادہ، گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد (92 نیوز) – حکومت آئی ایم ایف کی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی ایک اور شرط مانے کو تیار ہوگئی، وزارت پٹرولیم نے تیاری شروع کردی۔

اس حوالے سے گیس کمپنیوں کی درخواست منظوری کے لیے گائیڈ لائنز اوگرا کو بھجوا دی گئی ہیں۔

گیس کی قیمتوں میں 667 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافے کا امکان ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے شہریوں کے لیے گیس 488 فی ایم ایم بی ٹی یو گیس مہنگی ہونے کی توقع ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے 667 روپے 44 پیسے تک فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ایل این جی کی قیمتوں میں 1015 روپے فی ایم ایم بی یو تک اضافے کا امکان ہے، سوئی ناردرن گیس کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 1015 روپے اضافے کا امکان ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 26 روپے 23 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافے کا امکان ہے۔

گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری ای سی سی اور کابینہ سے لی جائے گی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے آئندہ قسط جاری کرنے کے لیے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شرط رکھی تھی۔ حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے رپورٹ آئی ایم ایف کو بھجوائے گی۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published.