جمہوری تسلسل ہی پاکستان میں اداروں اور جمہوریت کو مضبوط کرے گا، قمر زمان کائرہ


جمہوری تسلسل ہی پاکستان میں اداروں اور جمہوریت کو مضبوط کرے گا، قمر زمان کائرہ

لاہور (92 نیوز) – پیپلزپارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جمہوری تسلسل ہی پاکستان میں اداروں اور جمہوریت کو مضبوط کرے گا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نظام اور جمہوریت پر ہونے والے ہر حملے کو روکیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہمارا ایشو حکومت گرانا یا پنجاب حکومت لینا نہیں، وہ اسمبلیاں توڑنے اور ہم جوڑنے والے ہیں۔ آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اسمبلیوں کی تحلیل روکیں گے۔ دھونس دھاندلی سے کام نہیں چلے گا۔

قمرزمان کائرہ نے کہا اگر پرویز الہٰی کے پاس اکثریت ہے تو ثابت کریں، تڑپتے پھڑکتے کیوں ہیں؟

پیپلزپارٹی کے رہنماء ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پرویز الٰہی خود کہہ چکے ہیں انکے 99 فیصد ارکان اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں۔

پی پی پی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے توقع ظاہرکی کہ خان صاحب آج کے پی کے اسمبلی توڑیں گے۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published.