جلد الیکشن نہیں کروائے تو ملک سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا، عمران خان


جلد الیکشن نہیں کروائے تو ملک سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں خوف ہے جلد الیکشن نہیں کروائے تو ملک سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔

لاہور میں کارکنوں سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب  کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں امید ختم ہوگئی ہے، ساڑھے سات لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ لوگوں میں امید ختم ہورہی ہے اور جب امید ختم ہوجائے تو قوم پھٹ پڑتی ہے، اس ملک میں انصاف قائم نہیں ہوا، ہم تباہی کی طرف جا رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ میں اداروں سے پوچھتا ہوں کہ آپ کو ملک کی فکر ہے یا نہیں ہے، ہمارا ملک دلدل میں پھنستا جارہا ہے، جتنی جلدی الیکشن کروائیں گے اتنی جلدی ملک کو اس دلدل سے نکلنے کا موقع ملے گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ 70 سال میں قوم کو اس طرح اندھیرے میں جاتے نہیں دیکھا، ہماری دو صوبوں میں حکومت ہے، 66 فیصد حصے میں حکومت ہے، جو حکومت گرائی گئی اس کے دور میں سب سے زیادہ گروتھ ریٹ تھا، اس حکومت کو ایک آدمی نے گرایا۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں خوف ہے ملک میں جلدی الیکشن نہ کروائے تو سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا، سب اداروں سے بات کر رہا ہوں، اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ سے بات کر رہا ہوں، یہ سب کی جنگ ہے، ان کی جنگ نہیں جن کے پیسے باہر پڑے ہیں، ایک آدمی نے دشمنی کی ہے، قوم ایک ہی پیغام دے رہی تھی کہ چوروں کے ٹولے کو قبول نہیں کر رہے، 70 فیصد پاکستانی کہتے ہیں مسائل کا حل صاف شفاف الیکشن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک آدمی فیصلہ کر بیٹھا تھا کہ اس پارٹی کو ختم کرنا ہے، ایک آدمی فیصلہ کر بیٹھا تھا کہ عمران خان کو ختم کرنا ہے، نا اہل کرنا ہے، دھاندلی کے باوجود ضمنی الیکشن جیت رہے تھے، پھر فیصلہ کیا گیا کہ مجھے مار کر ہٹایا جائے، ہم سے ایسے دشمنی کی گئی جیسے ہم غدار ہیں۔

 عمران خان نے کہا کہ ہمیں برا بھلا کہنے والے بھی چوروں کو دیکھ کر ہمارے ساتھ کھڑے ہوگئے، ان کا احتساب شروع ہوتا ہے تو باہر بھاگ جاتے ہیں۔

انوں نے کہا کہ ٹیکس کلیکشن کم ہوتی جا رہی ہے، ہمارے دور میں کورونا کے باوجود انڈسٹری اوپر آرہی تھی، ٹیکسٹائل انڈسٹری کی وجہ سے ایکسپورٹ بڑھیں، آج فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں، مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ڈالر کم آ رہے ہیں، قرضے بڑھتے جا رہے ہیں، خوف ہے کہ قرضوں کی قسطیں ادا کرنے کیلئے ڈالر نہیں، کسی طبقے کو روشنی نظر نہیں آ رہی، امید ختم ہوگئی ہے۔





Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published.

9 2 3 0 0 8 0 0 1 9 1 4