تحریک انصاف کا لانگ مارچ رواں دواں، شرکا کے راولپنڈی میں پڑاؤ کیلئے مقامات کا تعین زیرغور


تحریک انصاف کا لانگ مارچ رواں دواں، شرکا کے راولپنڈی میں پڑاؤ کیلئے مقامات کا تعین زیرغور

لاہور (92 نیوز) – تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں شامل ہونے کے لیے قافلے رواں دواں ہیں۔ شرکا کے راولپنڈی میں پڑاؤ کیلئے مقامات کا تعین زیرغور ہے۔

راولپنڈی میں پانچ سے زائد مقامات لانگ مارچ کے شرکاء کے پڑاؤ کے لئے زیر غور ہیں۔ پنجاب ، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے لئے کچہری چوک کا مقام زیر غور ہے۔ دیگر قافلوں کے لئے مریڑ چوک ،چاندی چوک ،لیاقت باغ ، کمیٹی چوک اور رحمان باغ کے مقام بھی زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق زمان پارک میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے مشاورتی عمل میں بھی تیزی آ گئی ہے۔ پی ٹی آئی کا مطالبات کی منظوری کے لیے مختلف آپشنز پر غور جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اہم رہنماؤں نے تجویز دی ہے کہ راولپنڈی پہنچ کر مطالبات کی منظوری کے لیے حکومت کو ڈیڈ لائن دی جائے۔ جب تک حکومت قبل از وقت انتخابات کا اعلان نہیں کرتی دھرنا دیا جائے۔ یہ تجویزبھی دی گئی ہے کہ حکومت قبل از وقت انتخابات کا اعلان نہیں کرتی تو اسلام آباد کی جانب بڑھا جائے۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published.