بحران ختم کرنے کیلئے عمران خان کی تجاویز


بحران ختم کرنے کیلئے عمران خان کی تجاویز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ اپنا کام کرے، فوج کی منظم فورس کو مافیاز کے خلاف استعمال کیا جائے، پاکستان کو دلدل سے نکالنے کیلئے اس کے سوا کوئی اور طریقہ نہیں۔

 چیئرمین تحریک انصاف نے ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے نئی تجاویز دے دیں۔

 ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ  فوج تگڑا ادارہ ہے، اس کی ضرورت تو پڑنی ہے، اگر آئی ایس آئی کو ہائی لیول کرپشن، منی لانڈرنگ، قبضہ گروپس اور اسمگلنگ کے خلاف استعمال کیا جائے تو ہم ایک اچھی گورننس دے سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ کیا وہ نا انصافی کو اس لیے قبول کرلیں کہ اسٹیبلشمنٹ ناراض ہوجائے گی، اگر ملک میں انصاف قائم نہیں ہوا تو ملک ختم ہوجائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم یا اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنی ہو تو صدر مملکت ہی کرتے ہیں، اُن کا کسی سے رابطہ نہیں۔





Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published.