ایل پی جی کی قیمت میں گیارہ روپے 79 پیسے فی کلو اضافہ


ایل پی جی کی قیمت میں گیارہ روپے 79 پیسے فی کلو اضافہ

اسلام آباد (92 نیوز) – ایل پی جی کی قیمت میں گیارہ روپے 79 پیسے فی کلو اضافہ ہو گیا۔ نئی قیمت 215 روپے 95 پیسے فی کلو مقرر کی گئی۔

حکومت نے موسم سرما کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ایل پی جی مہنگی کر دی۔ اوگرا نے ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دسمبرکیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کے گھریلوسلنڈر کی قیمت 139 روپے اضافے سے 2 ہزار 548 روپے مقررکر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ  کمرشل سلنڈر 535 روپے مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 9ہزار804روپے ہوگئی ہے۔

نومبر میں ایل پی جی گھریلو سینڈرکی قیمت 2409روپے 16 پیسے تھی۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published.

9 2 3 0 0 8 0 0 1 9 1 4