انڈونیشیا میں پولیس اسٹیشن پر خود کش حملہ2 افراد ہلاک8 زخمی



(ویب ڈیسک)انڈونیشیا کے شہرباندونگ کے پولیس اسٹیشن پرخود کش دھماکے کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے،دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک خود کش بمبار نے باندونگ کے پولیس اسٹیشن پر خود کو دھماکے سے اڑادیا، حکام انسداد دہشتگردی اسکواڈ کے تعاون سے واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں، دھماکے سے حملہ آور اورایک پولیس آفیسرہلاک ہوئے۔ 

یاد رہے کہ انڈونیشیا میں نئے کرمنل قانون کے بعد دہشتگردی کا پہلا واقعہ رونما ہوا ہے۔





Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published.