اسپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی ارکان کو استعفوں کی تصدیق کیلئے طلب کرنے کا فیصلہ


اسپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی ارکان کو استعفوں کی تصدیق کیلئے طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (92 نیوز) – اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان کو استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ شاہ محمود کو جوابی خط میں راجہ پرویز اشرف نے ایک ایک رکن کو پیش ہو کر استعفوں کی تصدیق کیلئے آنے کی ہدایت کردی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی تصدیق کا فیصلہ کرلیا، راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو جوابی خط لکھ دیا، استعفوں کی تصدیق کیلئے پی ٹی آئی اراکین کو علیحدہ علیحدہ طلب کرلیا۔

جوابی خط میں قومی اسمبلی کے رول 43 کا حوالہ بھی دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اسپیکر کو یہ اطمینان کرنا ہے کہ استعفیٰ رضاکارانہ اور اصل ہے، ممبر کے لیے ضروری ہے کہ وہ استعفیٰ کے اوپر تاریخ درج کرے، اگر استعفیٰ پر تاریخ درج نہیں تو استعفیٰ جمع کروانے کی تاریخ استعفیٰ کی تاریخ قرار دیا جائے گا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 11 اپریل کو جمع کروائے گئے استعفوں کی تصدیق کے لیے 30 مئی کو خط لکھا گیا، ارکان 6 سے 10 جون تک تصدیق کا موقع بھی فراہم کیا۔ تحریک اںصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا تھا اور استعفوں کی منظوری کے حوالے سے اسپیکر سے ملاقات کا وقت مانگا تھا۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published.

9 2 3 0 0 8 0 0 1 9 1 4