اسلام آباد خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کا پوسٹ مارٹم مکمل


فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کا پوسٹ مارٹم پمز اسپتال میں مکمل کرلیا گیا۔

پمز اسپتال کے مطابق شہید پولیس اہلکار کو سر اور پیٹ سمیت دیگر اعضا پر زخم آئے۔

شہید پولیس اہلکار کی پسلیاں اور دونوں ٹانگوں میں بھی فریکچر تھا۔

پمز اسپتال کا کہنا ہے کہ شہید اہلکار کی میت پولیس کے حوالے کردی گئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے دھماکے میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کی تصویر جاری کردی۔

اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کیپیٹل پولیس کی بروقت کارروائی سے شہر دہشتگردی کے بڑے حملے سے محفوظ رہا۔





Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published.