آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ آج ہوگی


آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ آج ہوگی

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے سلسلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ آج ہوگی۔

میر پور ڈویژن تین اضلاع میر پور، بھمبر اور کوٹلی پر مشتمل ہے، ڈویژن بھر میں ووٹرز کی کل تعداد 12 لاکھ 38 ہزار 49 ہے۔

میرپور ڈویژن بھر میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 55 ہزار 550 ہے، خواتین ووٹرز کی کل تعداد 5 لاکھ 82 ہزار 499 ہے، ڈویژن میں مجموعی طور پر ایک ہزار 70 نشستوں پر انتخاب ہوگا۔

میر پور ڈویژن 2 میونسپل کارپوریشن، ایک میونسپل کمیٹی، 9 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہے۔

انتخابات کے دوران آزاد کشمیر پولیس کے 5 ہزار اہلکاروں سمیت 9 ہزار سے زائد نفری تعینات رہے گی۔

آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن کا یہ تیسرا مرحلہ ہے، پہلے مرحلے میں 27 نومبر کو مظفرآباد ڈویژن میں انتخابات ہوئے تھے جبکہ 3 دسمبر کو پونچھ ڈویژن میں پولنگ کا عمل مکمل ہوا۔





Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published.